۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین نے پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ کاروائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی آئی خان حملہ؛ تکفیری دہشتگرد عناصر کو قومی دھارے میں لانے کی ناکام پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائی میں چوبیس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اس امر کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ ملک دشمن تکفیری دہشت گرد پھر سے منظم ہونے کی کوششوں میں مصروف ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی قوم نے بھاری قیمت چکائی ہے۔ قوم کسی نئی آزمائش کی قطعی متحمل نہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ملکی سلامتی جیسے حساس معاملات میں صاحبان اقتدار کو سنجیدہ اور فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شدت پسندوں کی کمین گاہوں کا تدارک کافی نہیں، بلکہ ان سہولت کاروں کو بھی گرفت میں لانا ہوگا، جو دہشت گردی کی مالی معاونت اور فکری آلودگی کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک اور شہداء کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .